لٹی محلہ ڈل آتشزدگی متاثرین میں انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے ریلیف تقسیم

آغاسید مجتبی عباس الموسوی الصفوی نے صدر محترم کی طرف سے تعزیتی پیغام دیا اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی۔
دارالمصطفی بڈگام/لٹی محلہ ڈل میں آگ سے متاثرہ کنبوں میں امداد تقسیم کرنے کی غرض سے آغا سید مجتبی عباس الموسوی الصفوی نے علاقے کا دورہ کیا ۔
متاثرین میں ضروریات زندگی از جملہ بستر ، اشیائے خوردونوش وغیرہ تقسیم کیں ۔ گزشتہ دنوں سرینگر کے ڈل علاقہ لٹی محلہ میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہایشی مکانات خاکستر ہوئے۔آغامجتبی نے صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے تعزیتی پیغام دیتے ہوئے کہ ایسے وارداتیں اللہ کی طرف امتحان ہے اور ان میں صبر و تحمل کام لینا ہی راسخ ایمان کی دلیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔