یاگی پورہ ماگام میں انجمن شرعی شیعیان کا بلڈ ڈونیشن کیمپ

بڈگامماگام بڈگام میں 11ویں محرم کے جلوس ذوالجناح کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے انجمن بلڈ ڈونرز کے اہتمام سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں عزاداروں نے خون کا عطیہ دیا ایل ڈی اسپتال سرینگر کے طبی عملے کے اراکین اور ڈاکٹر صاحبان نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دی۔

حجت الاسلام آغا سیدمجتبیٰ الموسوی الصفوی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا معائنہ کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا، اس موقعہ پر آغا مجتبیٰ نے عطیہ خون کی اہمیت اور اس کے اجر و ثواب کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور عطیہ خون دینے والے جوان سال عزاداروں کے جذبہ ایثار و انسانیت کو خراج نذر کیا انہوں نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے طبی عملے کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔