پٹن میں تین نوجوانوں کے درندانہ قتل پر آغاسید حسن کا شدید رد عمل

سرینگر/15ستمبر2015/ پٹن میں تین نوجوانوں کے پُر اسرار درندانہ قتل پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس سانحہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملوثین کی نشاندہی ہوسکے۔ آغا صاحب نے اس سانحہ کو انتہائی دلدوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان نہتے نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ گولیوں سے بھوند ڈالا گیا ہے وہ پوری کشمیری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سفاکانہ قتل عام کے واقعات ناقابل برداشت ہیںاور اس کے خلاف شدید عوامی رد عمل ایک فطری بات ہے۔ آغا صاحب نے تینوں شہداءکو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ آغا صاحب نے اس انسانیت سوز سانحہ کے خلاف دی گئی ہڑتال کال کی
مکمل حمایت کی اور عوام سے اپیل کی کہ آج 16 ستمبر کو مکمل طور پر ہڑتال کریں۔

2 thoughts on “پٹن میں تین نوجوانوں کے درندانہ قتل پر آغاسید حسن کا شدید رد عمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔