نیٹ امتحانات میں عظمیٰ زہرا کی امتیازی پوزیشن،آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے موصوفہ اور والدین کو پر خلوص مبارک باد

(بڈگام) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے NEETامتحانات میں عظمیٰ زہرا  دختر فدا حسین وانی ساکن وتہ ماگام کو آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے پر موصوفہ اور ان کے والدین کو پر خلوص مبارک باد پیش کی۔

آغا صاحب نے حصول تعلیم کی جدوجہد میں موصوفہ کی استقامت،محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے عظمیٰ زہرا کے والدین کے شوق و جذبے کو اس کامیابی کا سرچشمہ قرار دیا ۔

آغا صاحب نے عظمیٰ زہرا کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ موصوفہ حصول تعلیم میں مزید کامیابیوں کی منزلوں سے ہمکنار ہوتی رہے تاکہ ان کے والدین کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

آغا صاحب نے کہا کہ موصوفہ کی کامیابی پر انجمن شرعی شیعیان فخر محسوس کرتی ہےموصوفہ کے خانوادے نے تنظیم کے ساتھ وابستہ ہو کر ہر سطح پر خیر خواہی اور خدمت گزاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔