نوروز عالم کے موقعہ پر آغا سید حسن الموسوی کا ہدیہ تبریک و تہنیت، ایرانی قوم و قیادت کو سال نو کے آغاز کی مبارک باد

(بڈگام) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوروز عالم کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے دنیائے بشریت کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

ایرانی قوم و قیادت بالخصوص رہبر معظم انقلاب حضرت امام خامنہ ای کو سال نو کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے انقلاب اسلامی کی حفاظت اور جملہ انقلابی قیادت کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ نوروز عالم عمومی طور پر آمد بہار کی علامت ہے یہی وجہ ہے کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک بلالحاظ مذہب و ملت نوروز عالم کو جوش و خروش سے مناتے ہیں، اور شیعیان کشمیر نوروز عالم کو حضرت علی ابن ابی طالب ؑ سے عقیدت اور ان کی ولایت سے وابستگی کی تجدید کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ انبیا ؑ میں نوروز عالم کے ساتھ بہت سے اہم واقعات کی نسبت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔