نشست هم اندیشی علماء کشمیر

آج دارالمصطفی بڈگام میں نشست ہم اندیشی علماء کشمیر کے عنوان سے ایک اجلاس حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وادی کے مختلف علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں یہ طے پایا کہ اتحاد کو وسعت دینے کے لئے علماء کشمیر کے درمیان ہم آہنگی اور نزدیکی رابطہ کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں چھ افراد پر مشتمل ایک رابطہ کاری کمیٹی تشکیل پائی جو علماء کرام دانشور حضرات اور مفکرین کےساتھ رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے گی۔ اجلاس میں مجلس علماء کی تشکیل کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ لیا گیا اور ایک آزاد و خودمختار شیعہ وقف بورڈ بنانے کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا جسے جموں و کشمیر میں شیعہ اوقاف کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔