میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو نماز جمعہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ایل جی کے حالیہ ذمہ دارانہ بیان کے غبارے سے ہوا نکل گئی: انجمن شرعی شیعیان

بڈگامجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان دارلمصطفیٰ کے ترجمان نے میر واعظ کشمیر اور متحدہ مجلس علما کے صدر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی 3سال سے مسلسل خانہ نطر بندی کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے حالیہ دنوں نہایت ذمہ داری کے ساتھ میر واعظ کی خانہ نطر بندی سے متعلق ایک بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ حکومت نے میرواعظ کو خانہ نظر بند نہیں رکھا ہے اور میر واعظ پر کوئ قدغن عائد نہیں ایل جے کے اسی بیان کے تناظر میں آج جمعۃ المبارک کو جب میر واعظ صاحب نماز جمعہ میں شرکت کے لئے گھر سے باہر آئے تو انہیں مرکزی جامعہ مسجد سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اس طرح ایل جی صاحب کے حالیہ دروغانہ بیان کی سچائی کھل کر سامنے آگئی۔

انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے کہا کہ یہ اہل کشمیر کے لئے ایک تکلیف دہ صورتحال ہے کہ 3 سال سے متواتر ایک ذمہ دار دینی رہنما اور امام و خطیب جمعہ کو اپنے فرائض کی ادئیگی سے روکا جا رہا ہے اور دوسری طرف جھوٹھےبیان دیکر عالمی برادری کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔