میر بحری ڈل میں بوسیدہ کلوٹ برج لوگوں کے لئے خطرہ جان بن چکے ہیں، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا، متعلقہ حکام معاملے کا سنجیدگی نوٹس لیں: آغا حسن

بڈگام/  میر بحری ڈل میں اکثر کلوٹ برج جو ان محلہ جات کو آپس میں ملانے اور مین روڈ تک رابطے کے واحد ذرائع ہیں بوسیدہ ہو چکے ہیں اور اب عبور و مرور کے قابل نہیں، یہ کلوٹ برج اہلیان میر بحری کے لئے خطرہ جان بن چکے ہیں لیکن متعلقہ حکام کو عوام کے مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس معاملے میں متعلقہ حکام کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میر بحری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بود باش کر رہی ہیں اور یہ کلوٹ برج ان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ نیو مہدی روڑ حضرت کرم شاہ برج، کانڈ محلہ برج، بٹہ محلہ برج، تکیہ لال شاہ برج خاص طور پر پوری طرح ناقابل استعمال ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ خاص کر چھوٹے اسکول بچے اور خواتین کو کافی پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔

آغا صاحب نے متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے اقدام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔