میرگنڈ سے گرینڈ کلان کی سڑک کی خستہ حالت پر آغا سید مجتبیٰ عباس نے ضلع انتظامیہ پر شدید تنقید کی

بڈگام/ بڈگام کے میرگنڈ علاقے سے لیکر گرینڈ کلان کی موجودہ سڑک کی خستہ حالت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے ضلع انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس سڑک پر کسی بھی طرح کا حادثہ ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

آغا سید مجتبیٰ عباس نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر اس سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو رفت و آمد میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اور نہ ہی کسی قسم کا حادثہ رونما ہو۔

https://fb.watch/d3u7oBEGGz/

One thought on “میرگنڈ سے گرینڈ کلان کی سڑک کی خستہ حالت پر آغا سید مجتبیٰ عباس نے ضلع انتظامیہ پر شدید تنقید کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔