مولودِ کعبہ حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادتِ با سعادت، آغا سید حسن کا ہدیہ تہنیت، ماگام میں فوج کی مذموم حرکت کی مذمت، زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

(بڈگام) ماگام میں فوج کی طرف سے مذموم حرکت پرجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے پُر زور مذمت اور مظاہرین پر بے تحاشا طاقت کے استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ آئے دن مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں جو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی زخمی نوجوانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔

دوسری جانب انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے حسب معمول ولادت باسعادت مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مناسبت پر وادی کے طول و عرض میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا اس سلسلے میں ابناء انجمن شرعی شیعیان نے شہر خاص لالچوک کے گھنٹہ گھر کے سامنے ایک اسٹال قائم کیا جہاں پر راستہ چلتے لوگوں میں چائے، جوس اور امیر المومنین کی زندگی پر مشتمل بروشرس تقسیم کئے۔

اس سلسلے میں انجمن کے جوان سال ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی اور حجت الاسلام آقای سید ارشد الموسوی صاحب نے پرس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین علیہ السلام کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ادھر چک باغ حضرت بل میں مرکزی پروگرام منعقد ہوا جہاں پر ضلع سرینگر کے شاخہ ہای جامعہ باب العلم کے بچوں نے رنگارنگ طریقوں سے امام اول، حضرت امیر المومنینؑ کو عقیدت کے پھول نچھاور کئے، اس موقعہ پر حجت الاسلام آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی

صدارتی خطبہ میں آغا صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے پر جوش کارکردگی پر تشویق کی موصوف نے امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے مختلف گوشوں ظاہر کرتے ہوئے فرمایا عالم بشریت کے لئے امیرالمومنین کی زندگی نمونہ عمل ہے، یہ محافل منانے کا اصل مقصد یہی ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلنے کے لئے تجدید عہد کیا جائے اختتام پر آغا صاحب نے دعائیہ کلمات دہرائے اور اس پر فیض و برکت محفل میں شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔