مولانا وسیم حیدر کی وفات پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر کا اظہار تسلیت

(بڈگام) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مولانا وسیم حیدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خداوند متعال سے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مولانا وسیم حیدر  کی وفات پر ان کے جملہ برادران، پسماندگان، وابستگان، عقیدت مندان، بالخصوص ان کے بھائی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا رئیس حیدر صاحب کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے مولانا وسیم حیدر کے علو درجات اور مغفرت کی دعا کی۔

مولانا وسیم حیدر مرحوم کی رحلت پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جس کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

انتہائی افسوس ناک خبر موصول ہوئی کہ مولانا وسیم حیدرصاحب قبلہ کا انتقال ہو گیا ہے جس پر ہم مرحوم کے خانوادہ و دوست واحباب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں، خداوند عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مولانا رئیس صاحب اور بھائیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی، صدر، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔