ممبئی میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا سخت رد عمل

بڈگام/ممبئی میں علماء کرام کے خلاف درج کرائی گئی FIR کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شدید ردعمل عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے مذموم عزائم کو علماء کرام کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے اس ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آغا صاحب نے شیعہ علماء اسمبلی سے وابستہ علماء کرام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج اس طرح کی مذموم حرکت پر خاموشی اختیار کی گئی تو ان علماء دشمن عناصر کی ہمت اور حوصلے بڑھ جائیں گے اور یہ آئندہ بھی اس طرح کی ناپاک حرکتیں کریں گے، لہذٰا تمام علماء کرام اور قوم کے ذی شعور افراد کو چاہئیے کہ فوری طور پر اس ناپاک حرکت کے خلاف آواز بلند کریں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ یہ FIR فوری طور پر واپس لی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔