معروف صحافی غلام نبی شیدا اور پیر سید حسن موسوی کا سانحہ ارتحال

آغا سید حسن کا متوفیان کے لواحقین اور پسماندگان سے اظہار تعزیت
صدر انجمن شرعی شیعیان حجۃ اسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے روز نامہ وادی کی آواز کے چیف ایڈیٹر غلام نبی شیدا کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین اور پسماند گان سے تعزیت کی آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم ایک بے باک اور نڈر صحافی تھے جنھوں نے انتہائی ناسازگار اور حوصلہ شکن حالات میں بھی صحافتی دیانت داری کے اصولوں سے انحراف نہیں کیا اور اپنے اخبار کو حقیقی معنوں میں وادی کی آواز بنائے رکھا مرحوم کی پیشہ ورانہ صلاحتوں کو سراہتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ دین و انسانیت کی خیر خواہی کے جذبات سے سرشار فرد تھے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی آغا صاحب نے پیر سید حسن موسوی میرگنڈ بڈگام کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جملہ لواحقین اور پسماندگان بالخصوص مرحوم کے برادر سید محمد موسوی و سید حیدر موسوی اور مرحوم کے داماد آغا سید احمد الموسوی و فرزند سید اعجاز حسین موسوی سے تعزیت کی مرحوم ایک دیندار اور دین شناس خانوادہ کے فرد تھے جس خانوادے کا آغا موسوی خانوادہ بڈگام سے رشتہ و پیوند کے ساتھ ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات اور روابط رہے ہیں آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔