مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا لامتناعی سلسلے کی پُرزور مذمت

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لامتناعی سلسلے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ان اوچھے حربوں سے ریاستی عوام کو رواں جدوجہد اور شہدائے کشمیر کے نصب العین کی حفاظت اور آبیاری سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔آغاصاحب نے تمام نذر بند اور زیرحراست قائدین اور کارکنوں کی مسلسل حراست کو غیر جمہوری اور آمرانہ حربوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا آغا صاحب نے تنظیم کے ایک دیرینہ ، سرگرم اور فعال کارکن غلام محمد بٹ ولد محمد جواد بٹ ساکنہ شالہ باغ جڈی بل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ لواحقین وپسماندگان سے تعزیت کی ہے۔ مرحوم جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سرگرم کارکن تھے جنہوں نے تنظیم کے دینی پروگراموں کی عمل آوری میں ہمیشہ ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔ آغا صاحب نے مرحوم کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعاکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔