مرکزی امام باڑہ بڈگام میں انجمن بلڈ ڈونرس  اور ہو از حسین ؑکے اہتمام سے بلڈ ڈونیشن کیمپ

بڈگامجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان سے منسلک انجمن بلڈ ڈونرس گروپ اور ہواز حسین ؑ کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں درجنوں نوجوانوں نے سید الشہدا حضرت امام حسین ؑ کے نام پر خون کا عطیا دیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کے لئے ضلع اسپتال بڈگام، ضلع اسپتال پلوامہ،ضلع اسپتال شوپیان،ضلع اسپتال کپوارہ نے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں۔

ڈائریکٹر یٹ آف ہیلتھ نے بھی اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد میں سرگرم تعاون پیش کیا۔

خون کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کے جذبہ انسانیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ کسی قیمتی جان کو بچانا شہید انسانیت حضرت امام حسین ؑ کے تئیں بہترین خراج عقیدت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان نوجوانوں کے جذبہ حسینیت سے ترغیب پاکر دیگر نوجوان بھی اس کار ثواب کی طرف مائل ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔