مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمیٰ حاج سید محمد علی علوی گرگانی(رحمة الله علیه) کی رحلت پر آغا سید حسن کا پیغام تسلیت

(بڈگام) مرجع عالی قدر حضرت آیت الله العظمیٰ حاج سید محمد علی علوی گرگانی(رحمة الله علیه) کی رحلت پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ نے پیغام تسلیت جاری کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثلمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَى یَوْمِ الْقِیَامَةِ.

عالم ربانی، مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حاج سید محمد علی علوی گرگانی(رحمة الله علیه) کی رحلت پر حضرت ولي عصر ارواح العالمين لہ الفدا، تمام مراجع کرام بالخصوص مقام معظم رہبری، مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی زید عزہ، حوزات علمیہ، علمائے اعلام اور آيات عظام دامت برکاتہم اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی

15 مارچ سنہ 2022

بڈگام/ جموں و کشمیر

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔