مدین صاحب سرینگر میں پروقار باقر العلوم تعلیمی کانفرنس کا اہتمام

آغا حسن نے تنظیم کی طرف سے مرتب تدریسی نصاب کی رسم رونمائی،دارلقرآن اور ضلعی دفترکا افتتاح کیا
باقر العلوم حضرت امام محمد باقرؑ کے یوم ولادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام امام باڑہ مدین صاحب جڈیبل سرینگر میں ایک پروقار” باقر العلوم تعلیمی کانفرنس” منعقد ہوئی کانفرنس میں کئی علماء دین نے حضرت امام محمد باقر ؑ کے علمی کمالات اور خدمات کی وضاحت کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے مرتب کردہ تدریسی نصاب کی رسم رونمائی ادا کی گئی اور دارالقرآن کے علاوہ تنظیم کے ضلعی دفتر افتتاح کیا گیا کانفرنس میں حجۃ الاسلام سید محمد حسین الموسوی،حجۃ الاسلام سید یوسف الموسوی،حجۃ السلام آغا سید محمد عقیل الموسوی،حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی،حجۃ الااسلام سید محمد صفوی،حجۃ السلام سید عابد رضوی، مولوی نثار حسین والو، سید اشرف علی اور مولوی محبوب علی نے شرکت کی مقررین نے امام محمد باقر ؑ کے دور امامت کو اسلامی علوم کے ترویج و تشہیر کا سنہری دور قرار دیتے ہوئے امام عالیٰ مقامؑ کے علمی کمالات کو اجاگر کیا مقررین نے کہا کہ امام محمد باقر ؑ نے علم نبوت کے حقیقی وارث ہونے کے ناطے سازگار حالات کا بھر پور فائدہ اٹھا کر تشنگان علم کو بہرہ مند کرنے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا آپ کے علمی کمالات کا شہرہ سن کر عالم اسلام کے قرب و جوار سے طالبان علم نے مدینۃ المنورہ کا رخ کیا اپنے صدارتی خطاب میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے امام عالی مقام ؑ کے علم و عرفان کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے اپنے علمی کمالات اور خدمات سے تحریفاتی عزائم کا قلع قمع فرماکر اسلام ناب کو آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا آغا صاحب نے کہا کہ قرآن حکیم کے تفاسیر اور شان نزول کے حوالے سے اکثر روایات کا ماخذ حضرت امام محمد باقر ؑ کی ذات اقدس ہے زمانے کی ستم ظریفی کے باوجود جو کچھ علمی اثاثہ حضرت امام محمد باقر ؑ کا کتابوں کی شکل میں موجود ہے وہ قیامات تک آنے والی نسلوں کے لئے ایک لازوال خزانہ ہے تقریب کے اختتام پر تنظیم کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے گزشتہ سال وبائی صورتحال میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی QRTٹیموں کو اعزازی میڈل عطا کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔