محاذ آزادی کے سربراہ محمد اعظم انقلابی کی والدہ محترمہ کی وفات

سرینگر/14اکتوبر2015/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محاذ آزادی کے سربراہ محمد اعظم انقلابی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت و تسلیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں آغا سید حسن الموسوی نے محمد اعظم انقلابی کو تحریک آزادی کشمیر کا ایک منفرد اور مخلص رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ عسکری اور سیاسی سطح پر موصوف کی خدمات ایک قائدانہ کردار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد اعظم انقلابی نے نہ صرف تحریکی سطح پر کشمیری قوم کے جذبات و خواہشات کی ترجمانی کی بلکہ علمی اور فکری سطح پر بھی ایک قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔آج بھی موصوف ضعیف العمری کے باوجود کسی بھی موڑ پر اپنے تحریکی فرائض سے غافل نہیں رہے۔ موصوف کی خدمات ہر لحاظ سے قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ آغا صاحب نے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔