ماگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے پروقار جلوس میلاد اور سیرتی محفل، علمائے دین نے سیرت النبی ؐبیان کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا

ماگام/ ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلے میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماگام میں ڈار کمپلیکس ماگام سے پر وقار جلوس میلاد تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں برآمد ہوا جو مین روڈ ماگام سے ہوتا ہوا امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں اختتام پزیر ہوا۔
جلوس میلاد میں انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تعلیم باب العلم سے منسلک شاخہائے مکاتب، حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام، مکتبۃ الزہرا ؑ حسن آباد سرینگر میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ و طالبات اور معلمین و معلمات، اراکین و عاملین انجمن شرعی شیعیان، متعدد علمائے دین کے علاوہ خاصی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔
جلوس میلاد کے اختتام پر امام باڑہ یاگی پورہ میں ایک سیرتی محفل منعقد ہوئی جہاں کئی علمائے دین نے سیرت رسول ؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت بیان کی۔
سیرتی محفل میں جن علمائے دین نے شرکت کی ان میں حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی، حجت الاسلام سید یوسف الموسوی، حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی،حجت الاسلام سید ذوالفقار جعفری،حجت الاسلام مولوی محبوب الحسن، حجت الاسلام مولوی نثار حسین والو وغیرہ شامل ہیں۔
سیرتی محفل میں کئی طلبا و طالبات نے قرائت قرآن اور نعت خوانی کی۔
نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک نے انجام دیئے جبکہ تقریب سعید کے اختتام پر علمائے دین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
ماگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے پروقار جلوس میلاد اور سیرتی محفل، علمائے دین نے سیرت النبی ؐبیان کی اور ہفتہ وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا
تصویوی جھلکیاں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔