قصبہ بڈگام اور متصل علاقہ جات میں پانی کی فراہمی کی ابتر صورتحال، آغا حسن کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کے خلاف عوام کا صدائے احتجاج

(بڈگام) قصبہ بڈگام اور متصل علاقہ جات میں واٹر سپلائی کی ابتر صورتحال اور پینے کے صاف پانی کی زبردست قلت سے علاقہ کے دسیوں ہزار لوگ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، علاقہ کے لوگوں نے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کے خلاف قصبہ بڈگام میں زور دار احتجاج کیا۔

اس موقعہ پر آغا صاحب نے کہا کہ اس اہم مسئلہ کی طرف محکمہ کی عدم توجہی نہایت افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے مقدس ایام میں پانی جیسی ناگزیر ضرورت زندگی کے حوالے سے حکام کی لاپرواہی ایک المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ کی طرف سے ماہ مبارک کے دوران سہولیات باہم رکھنے کے بڑے دعوں کے درمیان قصبہ بڈگام اور متصل علاقوں میں پانی کی ہا ہا کار حکام کے لئے چشم کشا ہے۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے کئی افسران نے جائے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدام کریں گے۔

آغا صاحب نے حکام کی ان یقین دہانیوں پر مظاہرین کو منتشر ہونے پر آمادہ کیا اور انتباہ کیا کہ اگر فوری طور پر ان یقین دہانیوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو لوگ پھر سڑکوں پر آکر صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

2 thoughts on “قصبہ بڈگام اور متصل علاقہ جات میں پانی کی فراہمی کی ابتر صورتحال، آغا حسن کی قیادت میں متعلقہ محکمہ کے خلاف عوام کا صدائے احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔