صدر دفتر پر معلمات اور ذاکرات کا خصوصی اجلاس

تبلیغی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے کئی اقدامات پر تبدالہ خیال
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر اسلامی جمہوری ایران کے حوزۃ علمیہ سے فارغ التحصیل اور مکتبۃ الزہراسلام اللہ علیہا حسن آباد میں مصروف خدمات معلمات اور خواتین ذاکر ات کا ایک خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم کی طرف سے خواتین کے لئے منعقد کئے جا رہے خصوصی تبلیغی پروگراموں کی عمل آوری کا دائرہ وسیع کرنے اور ایسے پروگراموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ زکات العلم نشرہ کے عنوان سے خواتین کے لئے مخصوص تبلیغی پرگرام جو عمونی طور پر ایم مقدسہ کی مناسبت سے انعقاد پزیر ہوا کرتے ہے اب یہ پروگرام ایک لایحہ عمل کے تحت متواتر منعقد ہوتے رہیں گے جہاں خواتین کو اصول و عقائد اور عملی مسائل کی تربیت دی جائے گی اس موقعہ پر آغا صاحب نے دین اسلام کی تبلیغ و تشہیر میں امالمومنین حضرت خدیجۃ الکبرا ؑ اور معصومہ عالم جناب فاطمۃ الزہراؑ کے کردار اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی آغا صاحب نے کہا کہ خواتین ملت ان برگزیدہ خواتین کی سیرت اور نقش قدم پر چلنے کی حتی المقدور کوشش کریں انھوں نے کہا کہ صنف نازک کی دینی بیداری اور دین شناسی کے لئے تبلیغی پروگراموں کی ضرورت انتہائی ناگزیر ہے دیندار معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین ملت کی دینی بیداری از حد ضروری ہے کیوں کہ آگوش مادر انسان کی اولین اور موثر و نتیجہ خیز تربیت گاہ ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔