صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر آغا سید حسن کا امام بارگاہ حسن آباد کا دورہ، شاخہ ھای جامعہ باب العلم کی طالبات کے سالانہ امتحانات پر کامیابی کی دعا کی

(سرینگر) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ حسن آباد کا دورہ کیا اور شاخہ ھای جامعہ باب العلم کی طالبات کے سالانہ امتحانات پر ان کے لیئے کامیابی کی دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق شاخہ ھای جامعہ باب العلم کے خامسہ، سادسہ و سابعہ کی طالبات کا سالانہ امتحان مرکزی امام بارگاہ حسن آباد میں منعقد ہوا جس میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام الحاج آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے طالبات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے زندگی کے ہر موڑ پر کامیابی کی دعا کی۔

ساتھ ہی آغا صاحب نے کشف حجاب کی مذموم کوششوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حربہ اسلام دشمن عناصر کی دیرینہ چال ہے، امتحان کے آخر میں حجت الاسلام آغا سید مجتبٰی عباس الموسوی الصفوی نے اس بات پر زور دیا کہ مکاتب کو درجہ خامسہ تک محدود نہ رکھیں بلکہ واجد الشرائط مکاتب باب العلم کے نصاب تعلیم کے مطابق درجہ سادسہ سابعہ اور ثامنہ کی کلاسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔
حجاب کے خلاف سامراجی یلغار کو مذموم قرار دیتے ہوئے آغا مجتبی عباس نے کہا کہ اس مسئلے کے خلاف احتجاج ایک ناگزیر عمل ہے اور اس پر خاموش رہنے کا خمیازہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔