دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ہر طرح کے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں: آغا سید حسن

(بڈگام) جموں کشمیر میں سینیئر حریت رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انڈیا اور پاکستان کے مابین تعلقات برقرار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی اور اسلام آباد کے مابین ہر طرح کے تعلقات کی بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ قدم خطے میں امن و استحکام کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے جمعہ کو مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی پالیسی دستاویز جس کا مقصد نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ہے، موجودہ تناظر میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور امن و استحکام کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہے، اور ہم دہلی اور اسلام آباد کے درمیان اس طرح کی مجوزہ مصروفیات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

آغا سید حسن کا مزید کہنا تھا کہ یہ دہلی اور اسلام آباد دونوں کی قیادت پر فرض ہے کہ وہ ایک پہل شروع کریں کیونکہ ان کے درمیان کشیدہ تعلقات کسی کام کے فائدے میں نہیں ہیں اور اگر تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے کے لیئے بھی بہتر ہوگا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ اگر دہلی اور اسلام آباد قریب آتے ہیں تو اس سے خطے میں سازگار ماحول پیدا ہوگا اور دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کے منافع سے جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ مدد ملے گی۔

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے بڈگام کی موجودہ صورتحال پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ضلع میں درجنوں قسم کی مشکلات پائی جاتی ہیں لیکن انتظامیہ بالکل خاموش بیٹھی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے ضلع بھر میں شدید مشکلات پائی جاتی ہیں لیکن انتظامیہ اس پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دے رہی جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=332983395499416&id=100063632743887

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔