خانقائے میر شمس الدین آراکی ؒ میں انجمن شرعی شیعیان ضلع سرینگر کا محرم اجلاس منعقد

سرینگر/11اکتوبر 2015/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان ضلع سرینگر کے اراکین و عاملین کا محرم اجلاس خانقائے میر شمس الدین آراکی زڈی بل میں تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم کے اہتمام سے وادی بھر خصوصاً ضلع سرینگر میں منعقد ہونے والی محرم تقریبات کے انتظامات اور اس سے جڑے دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ سرینگر میں تنظیم کے اہتمام سے برآمد ہونے والے جلوس عزاء و جلوس ہائے ذولجاح حسب عمل قدیم اپنے مقررہ مقامات سے برآمد ہوکر مقرر ہ مقامات پر اختتام پذیر ہونگے۔اجلاس میں تاریخی8محرم اور جلوس عاشورہ پر قدغن کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایام محرم الحرام کے دوران وادی بھرمیں سینکڑوں عزاداری کے جلوس برآمد کئے جاتے ہیں تاہم لال چوک کے تاریخی جلوسوں کے متعلق حکومت کو خدشات کیوں لاحق ہیں؟ اجلاس میں حکومت کو مطالبہ کیا گیا کہ وہ جلوس پر عائد پابندی ہٹا کر مشاہدہ کریں کہ کوئی امن و قانون کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ اجلاس سے صدر انجمن شرعی شیعیان کے علاوہ سرینگر کے ضلع صدور اور سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔