حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں نئے داخلے شروع، خواہشمند افراد رابطہ کرسکتے ہیں

(بڈگام) صدر انجمن شرعی شیعیان، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ کی زیرسرپرستی چلنے والا ادارہ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام جو المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ بھی وابستہ ہے، جس میں خداوند متعال کے فضل و کرم سے حفظِ کلام اللہ مجید، اسلامی تعلیم فاضل تک اور اس کے علاوہ مولوی، مولوی عالم، مولوی فاضل، منشی، منشی عالم اور منشی فاضل کے لیئے داخلے جاری ہیں۔

حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں جامعۃ المصطفیٰ ایران اور کشمیر کے دینی مدارس سے فارغ التحصیل ماہر اساتذہ کرام، طلباء کی دینی خدمت میں مصروف ہیں۔

الحمد للہ اس وقت ۳۵ طلباء حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میں مشغول تعلیم ہیں، مارچ ۲۰۲۱ سے لیکر جنوری ۲۰۲۲ تک ۵ طالب علم ، اعلیٰ تعلیم کے لیئے ایران روانہ ہوچکے ہیں، جبکہ ایک طالب علم  کاحوزہ علمیہ لبنان میں اعلیٰ تعلیم کے لیئے داخلہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ بہت سارے طالب علم حوزہ علمیہ نجف اشرف میں بھی اعلیٰ تعلیم میں مشغول ہیں، لہٰذا جو افراد بھی اپنے بچوں کو اعلیٰ دینی تعلیم دلانا چاہتے ہیں وہ حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں تشریف لائیں اور اپنے بچوں کا داخلہ کرائیں۔

 

One thought on “حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں نئے داخلے شروع، خواہشمند افراد رابطہ کرسکتے ہیں

  1. سلام علیکم
    میرا نام عارض عباس ہے
    عمر 22 سال
    میں اسوقت ہائ اسکول انٹر بے ای اور اب اسوقت اردو ایم اے کر رہا ہوں
    پر میں اس وقت اب دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں
    کیا میرا داخلہ ہو سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔