جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی لہر، آغا سید حسن نے اہم بیان جاری کردیا

(بڈگام)جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے تمام لوگوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔
آغا سید حسن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے ہم سب کے لیے یہ ضروری ہے اور ہم سب پر یہ واجب ہے اور یہ ایک دینی فریضہ ہے کہ ہم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف جان ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے وہیں دوسری طرف ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کریں کہ وہ پوری دنیا سے اس وائرس کو ختم کرے اور پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر تمام زندگی کے کاروبار پہلے کی طرح جاری و ساری ہوجائیں۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ جو لوگ بھی کرونا وائرس کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے وہ خداوند متعال کی بارگاہ میں گناہ گار ہیں اس لیے کہ اگر ایک بھی شخص کسی دوسرے کی وجہ سے بیمار ہوتا ہے تو وہ شخص اس کا ذمہ دار ہوگا جس نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا ہو، لہذا ہم سب پر واجب ہے کہ ہم اپنی اور اپنے آس پاس رہنے والے افراد کی جان بچانے کے لیئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے۔
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمیں اپنے تمام کاروبار جاری رکھنے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جتنا بھی ممکن ہوسکے ہم اپنے آس پاس رہنے والے ہر شخص کو اس بات کی طرف توجہ دلائیں کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہماری ذمہ داری صرف یہ نہیں ہے کہ ہم کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ ہمارے اوپر یہ بھی واجب ہے کہ ہم دوسروں کو بھی یہ تلقین کریں کہ وہ بھی اس وبا سے بچنے کے لیے جتنا بھی ممکن ہوسکے احتیاط برتیں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے بیان کے آخر میں دعائیہ جملوں میں یہ کہا کہ ہم سب خداوند متعال سے یہ دعا کرتے ہیں کہ عالم انسانیت جو اس وقت اس کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل اور پریشانی میں ہے خداوند متعال ان سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور عالم انسانیت کو اس منحوس وبا سے بچائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ایک بار پھر پوری دنیا میں تمام کاروباری سرگرمیاں جاری و ساری ہوجائیں۔

https://fb.watch/aubf0mNzKu/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔