جموں کشمیر میں قادیانی گروہ کی سرگرمیاں منصوبہ بند سازش کی کڑی:آغا سید حسن

سرینگر/7اکتوبر2015/ریاست جموں کشمیر میں قادیانی گروہ کی بڑھتی سرگرمیوں کو ایک منصوبہ بند سازش کی کڑی قرار دیتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واضح کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے منکر کسی بھی بھی طور پر مسلمان تصور نہیں کئے جاسکتے اور اس حوالے سے قرآن و سنت کی روشنی میںمسلمانوںکے تمام علمائے مسالک اور مفتیان نے متفقہ طور پر مرزا احمد قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو دائر اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاتم النبین ہونے پر جو بھی شخص ایمان نہیں رکھتا اس کا دائرہ اسلام سے خارج ہونا ایک واضح قرآنی حقیقت ہے جس کیلئے کیلئے کسی مناظرے یا بحث و تمحیص کی ضرورت نہیں۔آغا صاحب نے کہا کہ اسلام اور مسلم دشمن قوتیں قرآن و سنت اور عقیدت ختم نبوت کے انکار کی روشنی میں دائرے اسلام سے خارج قرار دئے گروہوں کی حوصلہ افزائی کر کے ہمیشہ اپنے عزائم کی تکمیل میں مصروف عمل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرزمین کشمیرپر قادیانیوں کی سرگرمیوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں اگر اس گروہ نے کسی قوت کے چھتر چھایا میں یہاں کسی فتنہ انگیزی کی کوشش کی تو اس کوپوری قوت اور اتحاد ملی کیساتھ توڑ کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قادیانیوں کی برھتی سرگرمیوں کو رواں جدوجہد کے خاتمے کیلئے مسلط قوت کے کشمیر دشمن ایجنڈے کے تناظر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔آغا صاحب نے دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی مسلسل حراست کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کر تے ہوئے کہا کہ فرضی کیس اور بگڑتی صحت کی بنا پر موصوفہ کی رہائی کے حوالے سے عدلیہ کے واضح احکامات کے باوجود موصوفہ کو زیر حراست رکھنا انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثال ہے۔موصوفہ کو ابتداءسے ہی فرضی کیسوں میں گرفتار کر کے ان کے حریت اور اسلام پسند جذبات کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔آغا صاحب نے آسیہ اندرابی سمیت تمام نظر بند سیاسی قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔دریں اثنا آغا صاحب نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سمینار پر قدغن کو غیر جمہوری اور آمرانہ اقدام سے تعبیر کر تے ہوئے واضح کیا کہ ایسے حربوں سے کشمیری عوام کے آزادی پسند جذبات کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سمینار پر قدغن کے حوالے سے تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما نور محمد کلوال کی مادر گرامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے آغا صاحب نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔