جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے وادی کے متعدد علاقوں میں یوم قدس کی ریلیوں کا انعقاد

(بڈگام) انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جمعۃ الوداع کے اجتماعات اور یوم القدس کی ریلیاں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع پر قدغن کے خلاف آغا حسن کا شدید رد عمل جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں بر آمد کی گئیں۔

تنظیم کے اہتمام سے تمام جمعہ مراکز پر قدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا مرکزی امام باڑہ بڈگام کے علاوہ قدیمی امام باڑہ حسن آبادمیں حجت الاسلام آغا سید یوسوف الموسوی ، جامع مسجد آبی گزر سرینگر میں حجت الاسلام عابد حسین رضوی ،آستانہ شریف میر شمس الدین اراکیؒ چاڈورہ میں حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی ،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی ،جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ میں مولوی سید محمد حسین حسینی ،امام باڑہ اسکندر پورہ میں حجت الاسلام سید ارشد حسین موسوی ، امام باڑہ چھتر گام میں حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی گریند ،امام باڑہ سوٹھ کھٹر باغ میں مولوی سید مصطفیٰ صاحب ،امام باڑہ گامدو سوناواری بانڈی پورہ میںحجت الاسلام تنویر حسین صاحب،جامع مسجد نوگام سوناواری میں مولوی بشیر احمد زادوصاحب،امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام میںحجت الاسلام محبوب الحسن صاحب ،امام باڑہ پونچھ گنڈ بیروہ میں مولانا امتیاز حسین نجار صاحب،امام باڑہ کمل کوٹ اوڑی میںمولوی شریف الدین صاحب،جامع مسجد شریف گریند کلان مولوی میںسید جعفر موسوی صاحب اور امام باڑہ ڈب گاندربل میں مولوی صفدر صاحب کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی گئی اور یوم القدس کے جلوس برآمد کئے گئے۔

جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتدا میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقعہ پر آغا صاحب نے جمعۃ الوداع کی فضیلت اور یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جمعۃ الوداع کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ماہ مبارک رحمتوں اور برکتوں کا ایک بے بدل سرمایہ ہے اور شب قدر و جمعۃالوداع رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت کے درخشان پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعۃالوداع توبہ و استغفار اور طلب مغفرت کا ایک منفرد دن ہے جس کے ہر پل میں بخشش طلب کرنے والے لاکھوں گناہ گار وں کی مغفرت کی جاتی ہے۔

نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام باڑہ بڈگام سے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی برآمد کی گئی جس میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی مین چوک بڈگام میں یوم القدس کی ریلی سے آغا مجتبیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران کی تاکید پر عالم اسلام میں گزشتہ چار دہایوں سے یوم القدس ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین فلسطینی عوام کا آبائی وطن ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے ایک اسلام دشمن منصوبے کے تحت یورپ سے یہودیوں کو لاکر فلسطین میں آباد کیا اور آہستہ آہستہ فلسطینیوں کو طاقت و تشدد کے بل پر اپنے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرکے صیہونی مملکت قائم کی یہاں تک کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر بھی غاصبانہ قبضہ کیا گیا۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ مسلہ فلسطین اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ جڑا ہے کیوں کہ اسرائیل مشرقی وسطیٰ میں عالم اسلام کے خلاف تمام اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا بیس کیمپ ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناگزیر ہے جس کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ یوم القدس جابر قوتوں کے خلاف مظلومین کی استقامت اور مزاحمت کے عزم کا دن ہے رہبر معظم نے یوم القدس کو یوم المظلومین قرار دیا ہے۔

آغا مجتبیٰ نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شب قدر اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات پر حکومتی قدغن کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کاروائی کو فسطائی سوچ کا عکاس قرار دیا آغا صاحب نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مرکزی جامع مسجد میں دینی اجتماعات پر متواتر قدغن مسلمانان کشمیر کے لئے باعث تشویش و تفکر ہے اور عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہے۔

ماگام بڈگام میں تنظیم کے اہتمام سے برآمد جلوس قدس میں ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی موسوی نے بھی شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یوم القدس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔