جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد

(بڈگام) جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایام فاطمیہ (13 جمادی الاولیٰ سے 4 جمادی الثانیہ)  کی مناسبت مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جن میں متعدد علماء، خطباء اور ذاکرین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔

سیدہ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی انجمن شرعی شیعیان دارالمصطفیٰ کی جانب سے ایام فاطمیہ کے میں کشمیر کے متعدد علاقوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مجالس، مرد و خواتین، دونوں کے لیئے منعقد کی گئیں اور ان میں علماء و ذاکرین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معنوی شخصیت، ان کے فضائل اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جبکہ نوحہ خوان اور مرثیہ خوان افراد نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کو بیان کرتے ہوئے ان کے شکستہ پہلو اور رسول اکرم صلی الہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد ان پر ہونے والے مظالم کو بیان کرتے ہوئے گریہ و زاری بھی کی۔

واضح رہے کہ ان مجالس کا سب سے بڑا اجتماع، مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور امام بارگاہ حسن آباد سرینگر میں منعقد ہوا جس میں انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی  نے سوگوران حضرت زہرا سلام اللہ علیہا سے خطاب کیا، جبکہ امام بارگاہ گلشن باغ میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مجتبیٰ موسوی نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ہونے والے مصائب کو بیان کیا۔

ایام فاطمیہ میں برگزار ہونے والی مجالس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

مکان تاریخ زمان علماء، خطباء و ذاکرین/مرد
مرکزی امام بارگاہ بڈگام 13 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین حجة الاسلام والمسلمین آغاسیدحسن الموسوی الصفوی
امام بارگاہ حسن آباد سرینگر 14 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین حجة الاسلام والمسلمین آغاسیدحسن الموسوی الصفوی
مرکزی امام بارگاہ بڈگام 15 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین حجة الاسلام والمسلمین آغاسیدحسن الموسوی الصفوی
امام بارگاہ دف پوره 12 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا نثار حسین
امام بارگاہ  چهترگام 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا محبوب الحسن
امام بارگاہ  وولنه ایچهگام 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدمحمدحسین صفوی
امام بارگاہ  پونچھ گند 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا تنویرحسین
امام بارگاہ  لبرتل 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا گوهرحسین
امام بارگاہ  شولی پوره 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا تنویرحسین
امام بارگاہ  دف پوره 14 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا نثار حسین
امام بارگاہ  یارستهرو 13 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدارشدحسین موسوی
امام بارگاہ  گلشن باغ 12 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام آغاسیدمجتبی عباس الموسوی الصفوی
امام بارگاہ  سعیده کدل 14 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا تنویرحسین
امام بارگاہ  لکهری پوره 14 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدارشدحسین موسوی
جامع مسجد بڈگام 24 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدیوسف موسوی
امام بارگاہ  سوتھ کترباغ 24 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام محبوب الحسن
امام بارگاہ  گامدو 24 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدمحمدحسین صفوی
امام بارگاہ  پونچھ گند بدگام 24 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدمصطفی موسوی
امام بارگاہ  دف پورہ 24 جمادی الاولی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام  مولانا نثارحسین
مرکزی امام بارگاہ بڈگام 4 جمادی الثانی بعداز نماز  جمعه حجة الاسلام والمسلمین آغاسیدحسن الموسوی الصفوی
امام بارگاہ  دف پوره 2 جمادی الثانی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام مولانا نثار حسین
امام بارگاہ  هردووامنه 2 جمادی الثانی بعداز نماز مغربین حجة الاسلام سیدمحمدحسین صفوی

 

مکان تاریخ زمان عالمہ، ذاکرہ، خطیبہ/خواتین
لبرتل 13 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین  محترمہ بلقیسه اختر
سوته کترباغ 14 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  زیتونه
سونم پتن 14 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  طاهره و محترمہ  ناهیده
دف پوره 14 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  میسره
بلی محله 15 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  سیرت فاطمه
جدیبل 18 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ   فیروزه
چوندپوره 20 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  سکینه خان
کینه هامه 21 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  مبارکه موسوی
ناجن سونه واری 21 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  ناظمه حسینی
وهاب پوره 24 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  غزاله
هانجی ویره 25 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  میسره
آکرویل 26 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  سکینه اظهر
آخون محله نگین 27 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  شهزاده
اسکندپوره 28 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  زیتونه
چاکرپوره بت پوره 29 جمادی الاولی بعداز نمازظهرین محترمہ  شبینه زینب
موتی محله کلان 1 جمادی الثانی بعداز نمازظهرین محترمہ  افروزه صوفی
حسن آباد 3 جمادی الثانی بعداز نمازظهرین محترمہ  مبارکه موسوی

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔