جلال الدین شیخ حسن آباد سرینگر کے انتقال پر آغا سید حسن کا اظہار رنج و غم

سرینگر/ 8ستمبر2015/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تنظیم کے ایک دیرینہ کارکن جلال الدین شیخ ولد حاجی علی محمد شیخ حسن آباد سرینگر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے جملہ پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ مرحوم انجمن شرعی شیعیان کے انتہائی سرگرم کارکن تھے جو تنظیم کے کسی بھی پروگرام بالخصوص عزاداری کے جلوسوں کی عمل آوری میں پیش پیش رہتے تھے۔ ذوالجناح کمیٹی سرینگر کے ایک سرکردہ رکن ہونے کے ناطے مرحوم کی تنظیمی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔دریں اثنا آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں انجمن شرعی شیعیان کے وفد نے مرحوم کے گھر جاکر سوگواروں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔