تلر زو بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جلوس علم شریف، آغا سید حسن کا شہدا و اسیران کربلا ؑکو خراج

بڈگام/جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تلرزو بانڈی پورہ میں حسب عمل قدیم مجلس حسینی کا انعقاد ہوا مجلس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی، تنظیم سے وابستہ مرکزی ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کی۔

نماز ظہرین حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن  الموسوی الصفوی کی اقتدا میں ادا کی گئی ، بعد ازان آغا صاحب کی قیادت میں حسب روایت قدیم جلوس علم شریف بر آمد کیا گیا جو امام بارگاہ سادات محلہ اے تلرزو میں اختتام پزیر ہوا۔

مجلس حسینی سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے شہداء و اسیران کربلا ؑ کے کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور معرکہ کربلا کے بعد دربار یزیدی تک اسیران کربلا ؑ کے ساتھ پیش آئے جگر سوز حالات و واقعات بیان کئے۔

 انہوں نے کہا کہ خون شہدا کے وارث ہونے کے ناطے اسیران کربلاؑ نے حضرت امام سجاد ؑ کی سرپرستی میں جس کردار و عمل کا مظاہرہ کیا اس نے جبری خلافت کی بنیادوں کو ہمیشہ کے لئے ہلا کر رکھ دیا پھر کسی بھی حکمران نے اہلبیت نبوی ؑ سے بیعت کا تقاضا نہیں کیا بلکہ ہر حکمران نے ائمہ معصومین ؑ کو تکالیف پہنچانے کی در پردہ سازشیں رچائی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔