تعمیراتی کمیٹی جامع مسجد المصطفیٰ کا اجلاس تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا

(سرینگر) تعمیراتی کمیٹی جامع مسجد المصطفیٰ حسن آباد سرینگر کا ایک اجلاس انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں مکتبۃ الزہرا ؑ حسن آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں مسجد ہذاکی تعمیری کام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اس مسجد کی تعمیری کام میں مزید سرعت لائی جائے گی اور مسجد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

آغا صاحب نے تعمیری کام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد المصطفیٰ حسن آباد سرینگر شیعیان کشمیر کی سب سے بڑی جامع مسجد ہے جس پر رقم کثیر خرچ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عزیم مشن عوام کے دست تعاون کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا اجلاس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ مسجد ہذا کی تعمیر کے لئے دل کھول کر مالی معاونت کریں تاکہ یہ مقدس پروجیکٹ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

اس موقعہ پر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے آمدن و خرچہ جات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔