تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے سانحہ ارتحال پر انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا اظہار تعزیت

بڈگام/انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید حسینی سیستانی، مراجع کرام تقلید، علماء کرام اور مرحوم کے اہلخانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حامد علی موسوی اتحادِ بین المسلمین کے بڑے داعی تھے، ان کی مذہبی و ملّی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آغا سید حسن نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔