باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے طلباء کی شاندار کامیابی، آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک

(بڈگام) باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے دسویں جماعت کے بچوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۱۰۰ فیصد رزیلٹ اپنے نام کرلیا جس کو دیکھتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ نے ان تمام طلباء اور ان کے والدین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ہمیں یہ اطلاع ملی ہیکہ باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے دسویں جماعت کے بچوں نے امتحانات میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۰۰ فیصد رزیلٹ اپنے نام کرلیا ہے جو ہم سب کے لیئے بڑے فخر کا مقام ہے، ہم اس شاندار کامیابی پراسکول کےتمام اساتذہ کرام،سبہی ہونہار طلباء اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ان سب کو زندگی کے ہر مرحلے میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور باب العلم کو اس سے بھی زیادہ ترقی نصیب ہو۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی، صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر

16/02/2022

One thought on “باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے طلباء کی شاندار کامیابی، آغا سید حسن کا ہدیہ تبریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔