ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں دہشتگردانہ حملے آغا صاحب نے کی پر زور مذمت، دہشتگردی موجودہ دور میں امن و انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ

بڈگام/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران کے شہر اصفھان اور ایذہ میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
آغا صاحب نے کہا کہ ایران کے خلاف استکبار کی دشمنانہ مہم جوئی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ایرانی قوم و قیادت نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں صبر و استقامت اور مزاحمت کی ایک تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب استکباری قوتیں انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشتگردی کا حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن انقلاب اسلامی دہشتگردی کے سامنے کبھی بھی سر نگون نہیں ہوگا۔
آغا صاحب نے کہا کہ دہشتگردی موجودہ دور میں امن و انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھر رہی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحدہ اور مربوط کوششیں بروئے کار لائیں۔
ان سانحات میں جان بحق ہوئے افراد بالخصوص بسیج کے جوانوں کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ حقیر مقاصد کے لئے دہشتگردی کا سہارا لینے والی قوتوں کو الگ تھلگ کرنا وقت کا ناگزیر تقاضا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔