آستانہ شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ، آغا حسن نے نپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس کا خیر مقدم کیا

گاندربل/  جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے آستانہ شریف شہید سید محمد دانیال ؒ ڈب گاندربل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا مجلس حسینی ؑ میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فلسفہ شہادت اور ماہ ذی الحجۃ الحرام کی عزمت و فضیلت بیان کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ ماہ ذی الحجہ الحرام کئی تاریخی اور تاریخ ساز واقعات و سانحات کا مہینہ ہے جن کا تذکر اور تفکر ایمان و عقیدہ کو سرتازگی عطا کرتا ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ عقد فاطمۃ الزہرا ؑ امام حسین ؑ کی مکہ معظمہ سے کربلا روانگی غدیر خم میں علی ؑکا اعلان ولایت واقعہ مبالہ شہادت مسلم بن عقیل ؑ اور ذبیح حضرت اسماعیل ؑ ایسے واقعات ہے جن کا تعلق براہ راست ہمارے عقیدہ و ایمان سے ہے۔

آغا صاحب نے توہین رسالت ؐ معاملے میں نپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت اعظمیٰ نے اگر چہ توہین رسالت ؐ معاملے پر ملک میں رونما ہوئے ابتر حالات اور مار دھاڑ کا اصل محرک نپور شرما کو ٹھرایا لیکن موصوفہ کے خلاف قانونی کاروائی سے گریز کیا گیا جو مایوس کن ہے۔

آغا صاحب نے حضرت میر اراکی ؒ اور ان کے افراد خانہ کی دینی و تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تشعیت کی تبلیغ و ترویج کے لئے حضرت میر اراکی ؒ کا کلیدی کردار اظہر من الشمس ہے اور شکران نعمت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے مقدس مشن کی آبیاری کریں۔

مجلس میں آقائے مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی ؒ کی دختر محترمہ کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔