انجمن شرعی کے اہتمام سے مغل مارکہ جڈی بل میں سالانہ مجلس حسینی ؑ،جید عالم دین آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒ کو انکی برسی پر خراج نذر کیا گیا

بڈگام/  بانی انجمن شرعی شیعیان کے والد بزرگوار جید عالم دین اور روحانی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒ کی برسی کے مناسبت سے مغل مارکہ جڈی بل سرینگر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسب عمل قدیم سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے دن بھر مرثیہ خوانی کی۔

اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلام ناب محمدی ؐ کے تحفظ و ترویج کے لئے خانوادہ نبوت ؐ کی عزیم قربانیوں اور فقید المثال خدمات پر روشنی ڈالی۔

آغا صاحب نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن داعیان نے اسلام کی تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کیا ان کا تعلق اور تسلسل خانوادہ نبوت ؐ سے ہیں خطہ کشمیر میں جن شخصیات نے دعوت حق کے لئے منظم مشن چلایا ان میں اکثر و بیشتر کا تعلق موسوی سادات سے ہے جن میں حضرت میر سیدعلی ہمدانی ؒ ،حضرت سید شرف الدین موسوی اور حضرت سید میر شمس الدین اراکی ؒ کے اسمائے مبارک سر فہرست ہیں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد الموسوی الصفوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جنہوں نے اپنی اولاد گرامی سرکار آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کے بعد اپنے آبا و اجدا دکے تبلیغی نصب العین کی زعامت سنبھالی اور نہایت کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا، آج ہم مرحوم کو ان کی برسی پر اس تجدید عہد کے ساتھ خراج عقیدت نذر کر رہے ہے کہ ہم اپنے اسلاف علمائے دین کے تبلیغی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

https://fb.watch/dj5BOCI79n/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔