انجمن شرعی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنڈت کالونی شیخ پورہ کا دورہ کیا

انجمن شرعی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنڈت کالونی شیخ پورہ کا دورہ کیا اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس نے ضلع انتظامیہ سے اہلیان کالونی کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں پنڈت کالونی شیخ پورہ بڈگام کا دورہ کیا، وفد نے کئی پنڈت کنبوں سے ملاقات کی اور ان کا حال و احوال دریافت کیا۔

اس موقعہ پر آغا مجتبیٰ نے کہا کہ اس کالونی میں رہنے والی پنڈت برادری کو جن مسائل کا سامنا ہیں انہیں حل کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ آغا مجتبیٰ نے کہا کہ وادی کے موجودہ حالات کشمیر کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تجدید کا تقاضا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ی پنڈت ہمارے تہذیب و ثقافت اور کشمیریت کا ایک لازمی حصہ ہیں کشمیری عوام صدق دل سے ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

One thought on “انجمن شرعی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنڈت کالونی شیخ پورہ کا دورہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔