انجمن شرعی شیعیان کے جمعہ مراکز پر یوم علی اصغر ؑ کا انعقاد، ڈاکٹر خیر النسا آغا نے حضرت علی اصغر ؑ کے سانحہ شہادت پر روشنی ڈالی

بڈگاممحرم کی چھٹی تاریخ کو دنیائے تشیع میں یوم علی اصغر ؑ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے اس روز کربلا کے ننھے شیر خوار حضرت علی اصغر ؑ کی دلسوز شہادت کے سلسلے میں مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے تمام جمعہ مراکز پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد یوم علی اصغر ؑ کی مناسبت سے اجتماعات منعقد ہوئے جن مقامات پر یوم علی اصغر کا انعقاد ہوا ان میں خواتین نے اپنے شیرخوار بچوں کو ساتھ لیکر عزاداری کی، مجلسیں منعقد کیں، اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شیر خوار بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر خیر النسا آغا نے کربلا کے شش ماہہ شیر خوار کو خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی اصغر ؑ کی شہادت نے یزیدی نظام کے چہرے سے اسلام کا لبادہ ہٹا کر رہتی دنیا تک یزیدیت کا اسلام اور انسانیت دشمن چہرہ دنیا کو دکھایا۔
ڈاکٹر خیر النسا آغا نے کہا کہ حضرت علی اصغر ؑ کی شہادت ان تمام مورخین اور مبلغین کو بھی ایک کرارا جواب ہے جو یزید کی طرف داری کرتے پھرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ بشریت کا منفرد واقعہ ہے کہ کسی بے زبان شیر خوار کو پانی طلب کرنے پر تیروں کا نشانہ بنایا گیا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔