انجمن شرعی شیعیان  کے اہتمام سے اندرون کاٹھی دروازہ میں علم شریف کا عظیم الشان جلوس، وادی کے دیگر مقامات پر بھی جلوس ہائے عزا برآمد

بڈگامجموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ساتویں محرم کو بھی وادی کے اطراف و اکناف میں متعدد مقامات پر جلوس عزا برآمد کئے گئے علم شریف کا سب سے بڑا جلوس حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں حسب عمل قدیم اندرون کاٹھی دروازہ سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آبا دمیں اختتام پزیر ہوا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

متذکرہ جلوس علم شریف کئی دہایوں سے برآمد ہوتا ہے بانی انجمن شرعی شیعیان آیت اللہ آغا سید یوسف الموسوی الصفوی ؒ نے اس جلوس عزا کی ابتدا کی تھی، جن دیگر مقامات پر علم شریف اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہوئے ان میں  پاٹواوبڈگام ، کری پورہ بڈگام ، وتہ ماگام بیروہ ، آستان پورہ چھترگام چاڑورہ ، سنزی پورہ چاڑورہ، سوٹھ کٹرباغ چاڑورہ و، آستانہ شریف سید صالح  ؒیاگی پورہ ماگام، سونہ پاہ بیروہ، میر گنڈ بڈگام،پاریس آباد بڈگام ،امام باڑہ  بٹہ چک راجہ محلہ دندوسہ، گنائی محلہ گریند کلان بڈگام، توحیدیہ اسکول شالنہ چاڑورہ ،امام باڑہ پائین محلہ گریند،لبر تل بڈگام ، آستان شریف بابا حیدر علی چاڑورہ ،ڈار محلہ ریشی پورہ بڈگام، اندرون کاٹھی درواز حسن آباد سرینگر، شالیمار، کرالہ پورہ جڈی بل ، جے کے پی سی سی اگروباغ سرینگر، آباد پورہ گامدو ،  نوگام سوناواری ، کائو پورہ بالا ، بونہ محلہ اندرکوٹ ، گگلو محلہ ذالپور،مدون ، اوڑینہ سوناواری،  لالہ حاجی اوڑینہ ،چھانہ محلہ پائین نوگام،دیورہ بارہ مولہ،ملہ پورہ دوسلی پورہ  پٹن بارہ مولہ،وکھرون پلوامہ شامل ہیں۔

One thought on “انجمن شرعی شیعیان  کے اہتمام سے اندرون کاٹھی دروازہ میں علم شریف کا عظیم الشان جلوس، وادی کے دیگر مقامات پر بھی جلوس ہائے عزا برآمد

  1. I was very happy to uncover this great site. I need to to thank you for your time for this particularly wonderful read!! I definitely loved every little bit of it and I have you book marked to see new information on your web site.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔