انجمن شرعی شیعیان کی شاندار کارکردگی، وادی کشمیر میں پہلی بار مکاتب کے درجہ سادسہ اور سابعہ کا امتحان برگزار ہوا

(سرینگر) حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی زیر سرپرستی چلنے والے ادارے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاخ ہای جامعہ باب العلم نے اس سال (۲۰۲۲) میں درجہ خامسہ، سادسہ اور سابعہ کا سالانہ امتحان برگزار کیا جو قدیمی امام باڑہ حسن آباد سرینگر میں منعقد ہوا جس میں ادارہ ہٰذا سے وابسطہ مکاتب کے تقریباً ۶۰۰ طلاب و طالبات نے دو شیفٹوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ نہ صرف وادی کشمیر بلکہ پورے جموں و کشمیر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب درجہ سادسہ اور سابعہ کا سالانہ امتحان برگزار ہوا ہو اور یہ شاندار کامیبای، صدر انجمن، مکاتب کے اساتذہ کرام اور اس ادارے کے پورے عملے کے لیئے قابل تحسین بات ہے۔

قابل ذکر ہیکہ آج تک ادارہ ہٰذا کے مکاتب میں درجہ خامسہ کے طلاب و طالبات سالانہ امتحان دے کر فارغ کیئے جاتے تھے لیکن اس سال درجہ خامسہ کے علاوہ درجہ سادسہ اور سابعہ کے طلاب و طالبات نے بھی مرکزی بورڈ کے تحت سالانہ امتحان میں شرکت کی، انشاء اللہ آیندہ زمان میں  ادارہ ہٰذا کے مکاتب سال بہ سال درجہ  عشرہ  تک وارد ہوکر فارغ کیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔