انجمن شرعی شیعیان کشمیر کی جانب سے عازمین حج کے لیئے کارگاہ تربیتی عملی حج کا انعقاد

(بڈگام) حسب عمل قدیم امسال بھی انجمن شرعی شیعیان  جموں و کشمیر زیر سرپرستی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی حفظہ اللہ کی طرف سے بیت اللہ شریف جانے والے افراد کے لیئے کارگاہ عملہ تربیتی حج کے عنوان سے ایک عظیم الشان کورس کا انعقاد ہوگا جس میں سبہی عازمین حج اور دیگر مشتاق افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہماہر اور تجربہ کار اساتید سے استفادہ کرکے عملی طور پر حج کے ضروری مسائل سے آشنائی حاصل کرسکیں۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ:08 مئی سنہ 2022

شرائط:

۱۔ احرام کا لباس ساتھ رکھیں۔

۲۔ مفاتیح الجنان اور دیگر ادعیہ کی کتب اپنے ساتھ رکھیں۔

۳۔ وقت کی پابندی لازمی ہے۔

۴۔ مستورات سفید لباس(چادر/فرن) پہن کر آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔