انجمن شرعی شیعیان ضلع بڈگام کے اراکین و عاملین کا خصوصی محرم اجلاس صدر دفتر پر منعقد، جلوس ہائے عزا کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بڈگام/انجمن شرعی شیعیان ضلع بڈگام کے دیہہ، زونل اور ضلع صدور و سیکریٹری صاحبان اور دیگر معزز اراکین و عاملین کا خصوصی محرم اجلاس صدر دفتر پر تنظیم کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تنظیم کے اہتمام سے ضلع بڈگام کے اطراف و اکناف میں محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوس ہائے عزا اور مجالس حسینیؑ کے انتظامات کو تفصیلی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی۔

اراکین و عاملین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ محرم تقریبات کے اطمینان بخش اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے ماہ محرم الحرام کو دین وشریعت کے تحفظ کیلئے احساس ذمہ داریوں کی تجدید کا مہینہ قرار دیتے ہوئے اراکین و عاملین سے تاکید کی کہ وہ محرم تقریبات کے دوران ہر سطح پر حدود شریعت اور احترام انسانیت کو ترجیح دیکر شہدائے کربلا ؑکو حقیقی معنوں میں خراج نذر کریں۔

آغا صاحب نے کہا کہ امام عالیمقام ؑ اور ان ؑ کے جان نثاروں کی عظیم قربانیاں ملت اسلامیہ کا سرمایہ نجات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔