انجمن شرعی شیعیان ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ کا مشترکہ محرم اجلاس

ؔؔؔؔسرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان ضلع باہمورلہ اور بانڈی پورہ کے اراکین و عاملین کا مشترکہ محرم اجلاس آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم کے اہتمام سے دونوں اضلاع میں منعقد ہونے والی محرم تقریبات کے انتظامات اور اس سے جڑے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں طے پایا کہ دونوں اضلاع میں تنظیم کے اہتمام سے برآمد ہونے والی جلوس عزاء حسب عمل قدیم اپنے معین مقامات سے برآمد ہوکر معین مقامات پر اختتام پذیر ہونگے۔اجلاس میں محرم تقریبات کے حوالے سے ریاستی حکومت کے سست طرز عمل پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ شیعیان کشمیر کو اُمید ہے کہ حکومت بدلنے سے محرم انتظامات کے حوالے سے سابق سرکار کی پالیسیوں میںبھی مثبت بدلاؤ پیدا ہوگا۔اجلاس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقہ جات میں محرم جلوسوں جن میں مجموعی طور پر دسیوں لاکھ عزادار شامل ہوتے ہیں کے بہتر اور تسلی بخش انتظامات اور عزاداروں کی سہولیات کیلئے ابھی سے سنجیدگی کیساتھ متحرک ہوکر اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کریںاوراس سلسلے کی فوری ضرورت کی نوعیت کے کاموں کی شروعات کریں۔اجلاس میں ڈی سی بارہمولہ کی طرف سے بلائی گئی محرم میٹنگ کو دکھاؤے کے ایک عمل سے تعبیر کرتے ہوئے اس اجلاس میں شیعیان ریاست کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا اورموصوف کے اس طرز عمل کو انتہائی افسوسناک اور منفی سوچ اپروچ سے تعبیر کیا گیا۔مقررین نے ڈی سی بارہمولہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موصوف محرم تقریبات کے حوالے سے زمینی صورتحال سے ناآشنا ہیں۔اجلاس میں زور دیکر کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے محرم انتظامات کو عملی شکل دینے میں متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومتی فیصلے زمینی سطح پر کہیں عملائے نہیں جاتے ہیں ۔اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ دونوں اضلاع میں انجمن شرعی شیعیان کے ہی حامیوں اور عقیدتمندوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اسی تنظیم کو ڈی سی بارہمولہ نے نظر انداز کیا جوموصوف کی غیر ذمہ دارانہ فکر کا عکاس ہے۔اجلاس سے آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کے علاوہ دونوں اضلاع کے ضلع صدور اور سیکریٹریز صاحبان نے خطاب کیا ۔

3 thoughts on “انجمن شرعی شیعیان ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ کا مشترکہ محرم اجلاس

  1. Veteriner kliniği hayvanların hastalık tanı, tedavisi, bakımı ve beslenme gibi gerekli faaliyetlerin gerçekleştirildiği yerdir. Klinik danışma bölümünde hayvanlar hakkında bilgiler kaydedilir. Her bir hayvan için ayrı dosyalar oluşturulur. Bu dosyalar doğrultusunda hayvanın bakımları ve tedavileri yapılır.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔