امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

(بڈگام) حسبِ عملِ قدیم امسال بھی سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے یوم شہادت کی موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک پروقار مجلس عزاء کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرکے امام عالی مقامؑ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کریں گے۔

مجلسِ عزاء میں دن بھر مرثیہ خوانی ہوگی اور اس کے بعد صدر انجمن، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی دامت برکاتہ اپنے خطاب میں امام موسیٰ کاظم ؑ  کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مؤمنین کے قلوب کو منور فرمائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔