امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جلوس ذوالجناح، شہدائے کربلا اور اسیران کربلا کو آغا مجتبیٰ نے خراج نذر کیا

بڈگامجموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 11ویں محرم کو وادی کے مختلف مقامات پر علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے سب سے بڑا جلوس ذوالجناح امام باڑہ یاگی پورہ سے برآمد کیا گیا جس میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

نمائندہ صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی نے ماگام چوک میں عزا داروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداے کربلا ؑ کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور روز عاشورا کے بعد کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام تک اسیران کربلا سے جڑے دلدوز واقعات بیان کئے۔

انہوں نے کہا کہ اسیران کربلا بالخصوص علیامکرمہ جناب زینب ؑ کے کردار و عمل کے بدولت پیغام عاشورا آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رہا کربلا کی اس آہنی خاتون نے یزید کی استبدادی خلافت اور اسلام و انسانیت دشمن عزائم کا پردہ چاک کیا زینبی ؑ کردار سے ہی دنیائے اسلام میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کے قیام کی عظمت و اہمیت اور امام ؑ کی مظلومیت کی تشہیر ہوئی۔

آغا مجتبیٰ نے کہا کہ عاشورا اسلام کی حیات نو کا باعث بنا اس عظیم کارنامے میں شہداے کربلا ؑ اور اسیران کربلا کا کردار یکسان اہمیت کا حامل ہے، جن دیگر مقامت پر تنظیم کے اہتمام سے 11ویں محرم کو علم شریف اور ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے ان میں بوپٹ بیروہ ،  لبرتل، کادی پورہ بڈگام ، سٹھسو کلان ، کنہ ہامہ چاڈورہ ،یارِ ستھرو،ٹیکی پورہ، وہاب پورہ بڈگام ، سونہ پاہ ، پارس آباد پورہ ، وترونی بڈگام ، مغل امام باڑہ وری پورہ بالہامہ سرینگر، امام باڑہ حسن آباد سرینگر، سرپورہ اوڑ ینہ ، گنڈ نوگام، نوگام بالا،بونہ محلہ نوگام  ، گگلو محلہ ذالپورہ ، بونہ محلہ اندرکوٹ سوناواری ،حاجی محلہ تلرزوہ سوناواری شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔