اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے: آغا سید حسن

(بڈگام) جموں کشمیر میں سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ بهارت اور پاکستان کے درمیاں کشیدگی کا سلسله کافی عرصے سے جاری ہے اور 5 اگست 2019 کے بعد تعلقات مکمل طور پر منقطع ہوچکے ہیں، بداعتمادی کا ماحول اپنے عروج پر پہنچ چکاہے یہ صورت حال خطے کے امن واستحکام کے لئے کوئی نیک شگون نہیں ہے اور تعلقات میں روز افزون ابتری کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ دو جوہری ہمسایوں کے درمیاں دائمی کشیدگی پر عالمی برادری متواتر تشویش ظاہرکرہی ہے اور اقوام متحده کے جنرل سکریٹری نے حال ہی میں ایک بار پهر بهارت پاکستان کشیده تعلقات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مذاکراتی عمل بحال کرنے کا مشوره دیا ہے اور اپنے دیرینہ مسائل کو افهام وتفهیم سے حل کرنے کی کوششون پر زوردیا ہے۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ ہم اقوام متحده کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اورحالات بهی مذاکراتی عمل کی بحالی کا تقاضا کررہے ہیں لہٰذا کشمیری عوام اقوام متحده سے اپیل کرتے ہیں کہ هند و پاک کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باهمی تنازعات کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔