آغا سید حسن نے انجمن شرعی شیعیان کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کیا

سرینگر/10جولائی2015/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی (مدظلہ )نے تنظیم کی آفیشل ویب سائٹ(www.anjumanesharieshian.com) کا افتتاح کیا۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بعدعوام کے بھاری اجتماع کی موجودگی میں آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی ویب سائٹ کا افتتاح اور نوید القرآن و زینت القرآن نامی 2کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دیں۔

اپنے خطاب میں آغا صاحب نے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان حضر میر شمس الدین عراقیؒ کے دینی تبلیغی مشن کا تسلسل ہے جس کی بنیاد بانی ؒ نے کئی سو سال قبل ڈالی ۔

ویب سائٹ پر انجمن شرعی شیعیان کے درج ذیل شعبہ جات کی تفاصیل شامل ہونگی(۱) شعبہ تعلیم(۲) شعبہ تبلیغات(۳) شعبہ عزاداری(۴) شعبہ اوقاف(۵)شعبہ روابط عمومی(۶) شعبہ قضاوت(۷)۔ شعبہ رفاہ عامہ(۸) شعبہ سیاست(۹) شعبہ امداد و مساکین و مستحقین(۱۰) شعبہ نشر و اشاعت اور انگریزی و اردو زبان پر محیط ہے ۔

اس دوران آغا صاحب نے سید کرار کی جانب سے لکھی گئی نوید القرآن اور زینت القرآن نامی 2اسلامی کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی ۔تقریب میں ان کے ہمراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سیدکرار علی جعفری ،آغا سید محمد عقیل اور وسیم رضا بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔