آثار شریف درگاہ حضرت بل کے امام و خطیب مولوی بشیر فاروقی کی وفات

سرینگر/3اگست2015/ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ریاست جموں و کشمیر کے سب سے بڑے دینی مرکز آثار شریف درگاہ حضرت بل کے امام و خطیب مولوی بشیر احمد فاروقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی ہے۔ عاشقان رسول کی محبت و عقیدت کے مرکز کے امام و خطیب کی حیثیت سے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے مرحوم کی رحلت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم عمر بھر زیارت گاہِ موئے مقدس درگاہ حضرت بل سے وابستہ رہے جو صدیوں سے کشمیر میں عاشقان رسول کی عقیدت اور تسکین قلب و روح کا سرمای 191ہ بے بدل ہے ۔ یہ ایک ایسی سعادت ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی۔ موصوف کی بے بدل خدمات کو کافی دیر تک یاد کیا جائے گا۔ آغا صاحب نے مرحوم کی بلند درجات کی دعا کی اور مرحوم کے جملہ پسماندگان سے تسلیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔