(Zee) میڈیا نیٹورک کی طرف سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی توہین پر صدر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن کا شدید ردعمل

(بڈگام)  (Zee) میڈیا نیٹورک کی طرف سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی توہین پر صدر انجمن شرعی شیعیان، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک سازش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ZEE میڈیا نیٹورک کی طرف سے جموں و کشمیر کے حالات اور عسکریت پسندی کے حوالے سے تیار کی گئی دستاویزی فلم میں رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ کی تصویر کو دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی علامت کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

آغا صاحب نے واضح کیا کہ حضرت امام خمینی ؒ ایک بلند پایہ اسلامی مفکر مایہ ناز دینی قائد اور تاریخ ساز انقلابی و روحانی شخصیت ہیں جنہوں نے قرآنی افکار و نظریات اخلاق و عمل اور روحانی اقدار کے بل پر ایران میں انقلاب برپا کیا، امام خمینی ؒ کی انقلابی تحریک مکمل طور پر عسکری اور مسلح عنصر سے مبرا تھی اور خالصتاً ایک عوامی انقلاب تھا۔

آٖغا صاحب نے ZEEمیڈیا نیٹورک کے اس طرز عمل کو مذموم قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کو ایک خطرناک سازش قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔